کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعلیمی سال 2016-17 کے لئے داخلہ ٹیسٹ پانچ نومبر کو منعقد ہوگا

بدھ 2 نومبر 2016 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2016-17 کے لئے داخلہ ٹیسٹ بروز ہفتہ مورخہ 5 نومبر2016 کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کے لئے 350 سیٹیں مختص ہیں۔ سال رواں میں داخلے کے لئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ اس ضمن میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ داخلہ ٹیسٹ اس سال نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے زیر اہتمام منعقد کئے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :