ہماری کامیابی کی ضمانت سیرت رسول ﷺ ٬ صحابہ کرام کے ادب اور اہلبیت سے محبت میں ہے٬صاحبزادہ پیر محمد فضل ربانی

بدھ 2 نومبر 2016 20:41

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)صاحبزادہ پیر محمد فضل ربانی نے کہاکہ ہماری کامیابی کی ضمانت سیرت رسول ﷺ ٬ صحابہ کرام کے ادب اور اہلبیت سے محبت میں ہے اور فرمایا کہ حضور ﷺ کے فرما ن کے مطابق حضور ؐ کے تمام صحابہ ستاروں کی مانند اور اور اہل بیت اطہارکشتی نوح کا درجہ رکھتے ہیںوہ گزشتہ روز خالو میںزیر صدارت مفتی محمد صدیق تقشبندی منعقد ہو نے والی سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے آخر میں پیر صاحب نے ملک کی بقاء و سلامتی اورعالم اسلام کے اتحاد ٬ یکجہتی اور امن وامان کے قیام کے لئے دعا فرمائی۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ متعدد علماء اکرام نے حضور ﷺکی٬ صحابہ کرام ر اہل بیت اطہار کی سیرت پر اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی جن میں علامہ مفتی ایوب ہزاروی جامعہ اسلامیہ ہریپور٬ حضرت علامہ پیر عبدالسلام باچا آستانہ عالیہ برہ زئی شریف ٬صاحبزادہ پیر شمس العارفین نیریاں شریف آزاد کشمیر٬صاحبزادہ علامہ انیس احمد غفوری آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف٬علامہ محفوظ الرحمن اٹک٬کانفرنس میں ملک بھر سے عقیدت مندو ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی