چیئرمین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی میں 100 روزہ عوامی خدمت مہم کا اعلان کردیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) چیئرمین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں میونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی٬ علاقائی ترقی اور بنیادی بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تحت 100 روزہ عوامی خدمت مہم کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق مہم کے دوران بلدیہ کورنگی شاہ فیصل٬ ملیر٬ کورنگی اور لانڈھی زونز کی ایک یونین کمیٹی کو ماڈل یوسی بنایا جائیگا اور بتدریج تمام یونین یوسی اور ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے حوالے سے اقدمات کرکے مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین کو تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تندہی کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔ عوامی خدمت کے حوالے سے فرائض میں غفلت٬ لاپرواہی اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔