Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد ہوا جبکہ سربراہ یوم تشکر منا رہا ہے‘ جمشید دستی

نواز شریف کیخلاف پہلے کچھ ہوا نہ اب ہوگا٬ملک میں اس وقت ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے

بدھ 2 نومبر 2016 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) عوام راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد ہوا جبکہ جماعت کا سربراہ یوم تشکر منا رہا ہے٬نواز شریف کے خلاف پہلے کچھ ہوا نہ اب ہوگا٬ملک میں اس وقت ڈرامے بازی کی سیاست چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ ملک میں موروثی سیاست قائم ہے اور قائم رہے گا ۔

مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف کی تلاشی ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ میں چور اور مافیا قوم کو لوٹ رہے ہیں ۔ اس نظام کو بدلنے کے لئے قوم کو خود باہر نکل کرقیادت کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر بد ترین تشدد ہوا جبکہ حیرت ہے جماعت کے سربراہ کی طرف سے یوم تشکر منایا جارہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :