وزیراعظم نے گڈانی شپ یارڈ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 2 نومبر 2016 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گڈانی شپ یارڈ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس سانحہ کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات کے تعین کیلئے فوری انکوائری کا حکم دیا۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں کابینہ سیکرٹری٬ سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :