حیدرآباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ْنومبر دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع٬ گرد اور دھندکا سلسلہ جاری رہے گا٬محکمہ موسمیات

بدھ 2 نومبر 2016 20:13

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر دسمبر میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے اس لیے گرد اور دھندکا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اکثر شہری علاقوں میں گرد آلود دھند کثیر تعداد میں فضا میں موجود رہنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے گرد آلود دھند کے زرات آنکھو٬ گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔بدھ کو حیدرآباد36سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم اور خشک رہا ٬ حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 17% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ36سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :