ریسکیو1122کی ماہ اکتوبرکی کارکردگی رپورٹ

بدھ 2 نومبر 2016 20:13

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس(1122)نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیا ت فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمدفیضی کے مطابق ڈی جی ڈاکٹر اسد علی خان کی مانیٹرنگ میںاکتوبر کے دوران ریسکیو 1122نے پشا ور میں1372 واقعات میں1239 زخمی افراد کو مختلف ہسپتا لوں کو منتقل کیا جن میں315افراد کو مو قع پر ہی ابتدا ئی طبی امداد فراہم کی گئی ٬ماہ اکتوبر کے دوران ریسکیو1122کوپشا ور میں85ہزار کالز مو صو ل ہو ئیں جن میں تقریبا ً 48ہزارکا لز غیر ضر وری اور 570 کالیں جھو ٹی ثابت ہوئیں ٬ بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ پشاور میںاکتوبر کے مہینے میں 340 ٹریفک حا د ثا ت جبکہ35آگ لگنے اور954 میڈ یکل ایمر جنسیزاور جرائم کی23 واقعا ت رونما ہو ئے ۔

ریسکیو 1122کے آگ بجھا نے والے عملے نے مختلف واقعات میں بروقت کا رروائی کر کے شہریوں کا قیمتی ما لی و جا نی نقصان ہو نے سے محفو ظ بنا یا ۔ ریسکیو 1122نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 5منٹ اور7سکینڈ میں عوام کو سہو لیا ت فراہم کیں۔