وزیرخزانہ مظفرسیدکاوانامیں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس

بدھ 2 نومبر 2016 20:11

پشاور۔02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے وانا بازار میں بارودی دھماکہ سے پاک فوج کے میجر سمیت متعدد جوان شہید و زخمی ہونے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے واقعہ میں شہید میجر عمران کے درجات کی بلندی اور چھ دیگر زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے اور قیام امن کیلئے پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مظفر سید نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہازمیں دھماکے پر بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت ٬زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :