پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی ضمانت پر رہائی

بدھ 2 نومبر 2016 19:57

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی ضمانت پر رہائی کی خوشی میں پاکستان لائرز فورم حیدرآباد کی طرف سے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس پی پاکستان لائرز فورم کے رُکن محمدوقاص صدیقی ایڈوکیٹ ٬ سلیمان سروری ایڈوکیٹ٬ خالد شاہ ایڈوکیٹ٬عبدالستار قائم خانی٬ ضیاء الحق ایڈوکیٹ٬ سیّد ارسلان ایڈوکیٹ٬ نثار بلوچ ایڈوکیٹ٬ فیصل ہنگورو ایڈوکیٹ٬اسلم قائم خانی و دیگرموجود تھے ٬ اس موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے آج انیس قائم خانی کی ضمانت منظور ہوئی٬ انشاء اللہ وہ وقت بھی دور نہیں جب انیس قائم خانی پر سے تمام مقدمات جھوٹے مقدمات ختم ہونگے اور سچائی عوام پر عیاں ہوجائے گی ٬ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین حق پر ہیں ٬یہ جھوٹے مقدمات اور جیل کی مصیبتیں ہمارے قائدین اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :