ایڈیشنل ایم ڈی واسا سلیم الدین قریشی سے اظہارتعزیت

بدھ 2 نومبر 2016 19:57

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی واسا سب کمیٹی کے چیئر مین عبد الوحید شیخ کا ایڈیشنل ایم ڈی واسا سلیم الدین قریشی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عبد الوحید شیخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تاجر برادری آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہے کہ الله تبا رک تعا لیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور اپنی جوا ر رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو ناقابل تلا فی صدمہ برداشت کرنے کی استقامت عطا فرمائے۔