حیسکو کا واجبات کی وصولی کیلئے سب ڈویژن ڈگری میںآپریشن

بدھ 2 نومبر 2016 19:56

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) حیسکو نے نجی اور سرکاری نادہندہ گان سے واجبات کی 100فیصد وصولی کیلئے آپریشن سب ڈویژن ڈگری کے علاقے ڈگری ٬ جھڈو ٬ نوکوٹ٬ اور مٹھی میں کارروائیوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر 700بجلی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ 45ٹیوب ویل کے کنکشن ہٹائے گئے ہیں اور نادہندہ صارفین سی10لاکھ 65ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی کنڈے کاٹے گئے ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف مروجہ قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں۔