Live Updates

اسلام آباد٬ تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی

بدھ 2 نومبر 2016 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد کی سیکورٹی سخت کر دی گئی٬ وزیر داخلہ کی حکم پر اسلام آباد کی اہم عمارتوں کی سیکورٹی رینجر نے سنبھال لی تھی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے تناظر میں اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں٬ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر اسلام آباد کی اہم عمارتوں کی سیکیورٹی رینجر نے سنھبال لی ہے٬ ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی سیکورٹی سخت کرنے کا مقصد امن و امن کو یقینی بنانا ہے٬ کیس ناخوشگوار واقعہ کے تناظر میں فوری ردعمل کیلئے بھی سیکورٹی کو یقین بنایا گیا ہے٬ جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں۔

وقار)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :