چنیوٹ٬انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیشنل ہاکی کلب نے دو صفر سے جیت لیا

بدھ 2 نومبر 2016 19:56

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیشنل ہاکی کلب نے دو صفر سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون چنیوٹ میں منعقد ہونے والے انٹر ڈاسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیشنل ہاکی کلب اور میونسپل ہاکی کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ نیشنل ہاکی کلب نے دو صفر سے جیت لیا فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد جمع تھی میچ کے مہمان خصوصی ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل فخری تھے میچ کے اختتام پر فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن رانا عبدالمجیب خان ٹیپو ٬ اصغر علی جٹ ٬ شیخ نعیم اختر٬ اے ڈی سی ثناء اللہ٬ اصغر علی گوگا ٬ ماسٹر عبدالرزاق ٬ چوہدری اظہر حسین اور چوہدری رمضان بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :