عدالتوں کی حقیقی عملداری سے ملک و قومیں ترقی کی شاہراہوں پر تیزی سے منازل طے کرتی ہیں٬ پروین مسعود بھٹی

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ عدالتوں کی حقیقی عملداری سے ملک اور قومیں ترقی کی شاہراہوں پر تیزی سے اپنی منازل طے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے اہداف کامیابی سے حاصل کر رہا ہے جس کی زندہ جاوید مثالیں سی پیک٬ میٹرو بس سروس٬ موٹرویزودیگر منصوبہ جات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول جماعت ہے جن کی پالیسیوںکی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے قومی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالتے ہیں اور دھرنا پالیسی سے ملک میں عدم استحکام اور انتشار کی فضا ہرگز قائم نہ کی جائے۔