بلاول بھٹو کا دورہ جمالدین والی ملکی سیاست میں اہم تبدیلی لائے گا ٬مخدوم سید احمد محمود

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گونر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہئے تھا جس سے جمہوریت مضبوط ہوتی لیکن حکمرانوں نے پالیمنٹ میں مسئلہ حل نہ کیا اس لئے اب سپریم کورٹ مسئلہ حل کرے گی۔ بلاول بھٹو کا دورہ جمالدین والی ملکی سیاست میں اہم تبدیلی لائے گا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم پر پانامہ لیکس جیسا الزام ہوتا تو اسے کب کا پارلیمنٹ ہال کے فانوس سے الٹکا لٹکایا ہوا توتا۔ اگر مخدومزادہ سید حسن محمود مرحوم یا حاجی سیف اللہ جیسے سیاست دانوں کے ہاتھ میں پانامہ لیکس جیسا مسئلہ حل کرنا ہوتا تو کب کا حل ہو چکا ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومت اور اپوزیشن 7 ماہ تک ٹی آر اوز طے نہ کر سکے جو افسوس ناک ہے اور حکومت اس کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے یوا ین پی سے کہا کہ جمہوریت کسی بھی صورت میں ڈی ریل نہیں ہو رہی کیونکہ پاکستان کی آرمی جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ پہلے جو بھی ہو گیا سو ہو گیا اور وزیر اعظم کو چاہئے کہ بلاول بھٹو زرداری کے چار نکات پر فوری عمل کرے ورنہ عوامی سمندر سڑکوں پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جس انداز میں حکومت کی جا رہی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 3 نومبر کی دوپہر جمالدین والی پہنچیں گئے جہاں وہ ضلعی پارلیمانی بورڈ اور نومنتخب چیئرمنز سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم میٹنگ کے علاوہ 4 نومبر کو میڈیا سے گفتگو اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :