ایس ای سی پی نے پی ایم ای ایکس پر لسٹنگ کیلئے دھان چاول فیوچرز کانٹریکٹس کی منظوری دیدی

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) زرعی اجناس کی الیکٹرانک تجارت کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)٬ پاکستان کے واحد کماڈیٹی فیوچرز ایکسچینج٬ کے پلیٹ فارم سے فروغ دینے اور زراعت کے شعبے میں شراکت داروں (خصوصی طور پر کسانوں) کے مفادات کے تحفظ کے لئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پی ایم ای ایکس پر لسٹنگ کے لئے سپر باسمتی دھان چاول فیوچرز کانٹریکٹس کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل٬ اگست 2015 میں٬ ایس ای سی پی نے سرخ مرچ فیوچرز کانٹریکٹ کی بھی منظوری دی تھی جسے آزمائشی دور کی کامیابی پر بعد ازاں بھرپور طریقے لانچ کیا گیا۔حالیہ فصل میں ایک ہزار ٹن سے زائد سرخ مرچ کی الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے تجارت ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ایم ای ایکس پلیٹ فارم کے استعمال کے فوائد میں اجناس کے معیار کی جانچ٬ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں تیز ترین ادائیگی٬ قیمت میں شفافیت‘حوالگی اور تصفیہ کی ضمانت کا انتظام بھی شامل ہے۔

ایس ای سی پی نے پاکستان میں پی ایم ای ایکس پلیٹ فارم کے استعمال پر تاجروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے زرعی اجناس کی تجارت میں اصلاحات لانے کے لئے پر عزم ہے۔اس مقصد کے لئے ایس ای سی پی نے کمپنیز بل٬2016 کی مسودے میں زرعی فروغ کی کمپنیوں کا کی تجاویز پیش کی ہیں جس میں پیدا کار اور ضمنی مناظمتی کمپنیاں شامل ہیں اور ایک کولیٹرل مینجمنٹ اینڈ ویئرہا$سنگ فریم ورک کا مسودہ بھی ترتیب دیا گیا ہے کولیٹرل مناظمتی کمپنی کی تشکیل اور الحاق شدہ گوداموں کی رجسٹریشن میں آسانی پیدا کی جا سکے۔مذکورہ فریم ورک کو اگلے ہفتے عوامی مشاورت کے لئے بھی پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :