خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی شیخ رشید احمد سے ملاقات

ظلم کے خلاف چلنے والی تحریک میں شیخ رشید کے کردار کو سراہا وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا کہا٬مگر پیش نہیں ہوئے٬سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

بدھ 2 نومبر 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خر نواز گنڈاپور نے کہا کہ 28اکتوبر کو شیخ رشید احمد کے اور عوامی مسلم لیگ کے شانہ بشانہ تھے٬2اکتوبر تحریک انصاف کے احتجاج میں بھی عوامی تحریک نے شرکت کرنا تھی٬لیکن چونکہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتماد کرتے ہوئے احتجاج کو یوم تشکر میں بدلنے کا اعلان کیا٬ہم ان کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں٬یہ ان کی جماعت کا فیصلہ ہے٬عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر مرکوز ہیں٬انہوںنے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف اچھا فیصلہ دے گی٬ گزشتہ روزعوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی٬وفد میںمیڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان٬ترجمان عوامی تحریک قاضی شفیق ٬ مصطفی خان اور دیگر بھی شامل تھے ٬انہوںنے شیخ رشید احمد کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا٬ انہوںنے ظلم کے خلاف چلنے والی تحریک میں شیخ رشید کے کردار کو سراہا اوراپنی جانب سے مکمل تعاون اور اظہار یکجہتی کااظہار کیا٬خرم نواز گنڈاپورنے کہا کہ دیکھتے ہیں تحقیقات کب تک مکمل ہوتی ہے اور کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت اداروں سمیت سب سے کھیل کھیلتی ہے۔ اب بھی کھیل کھیلا جارہاہے ٬انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا کہا٬مگر پیش نہیں ہوئے٬قوم کے ساتھ کب تک مذاق ہوتا رہے گا٬خود وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بتایا دبئی کی مل بیچ کر جدہ کی مل خریدی اور جدہ کی مل خرید کر لندن کے فلیٹ خریدے۔صرف وزیراعظم سے یہ پوچھ لیا جائے کہ دبئی سے لے کر لندن پہنچنے تک یہ پیسہ کہاں پڑا رہا اور دبئی سے جدہ اور جدہ سے لندن کیسے پہنچا ۔

خرم نوازگنڈاپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک قصاص کااگلا مرحلے کا جلد اعلان ہوگا٬قاتل حکمران سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل کے ذمہ دار ہیں٬ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے٬اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشد شفیق٬آصف شہزاد مغل٬اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے٬