قطر سے اسلام آباد آنے والی جہاز کے واش روم سے منشیات برآمد٬ پائلٹ کا جہاز اڑانے سے انکار

بدھ 2 نومبر 2016 19:50

قطر سے اسلام آباد آنے والی جہاز کے واش روم سے منشیات برآمد٬ پائلٹ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) قطر سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کے واش روم سے منشیات برآمد ہونے پر پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا تاہم قطر ائیرلائن کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر پائلٹ نے جہاز اڑانے پر رضامدی ظاہر کر دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کے واش روم سے منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد فلائٹ نمبر کیو آر کے پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کلیئرنس کے باوجود بھی جہاز اڑایا نہ جا سکا تاہم جب قطر ائیرلائن نے جہاز کی کلیئرنس دی تو پائلٹ نے جہاز اڑنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

متعلقہ عنوان :