بروس لی پر بنی فلم ’’برتھ آفدی ڈریگن‘‘کانیا ٹریلر

بدھ 2 نومبر 2016 19:50

بروس لی پر بنی فلم ’’برتھ آفدی ڈریگن‘‘کانیا ٹریلر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) معروف امریکی اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر بروس لی کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن مارشل آرٹسڈرامہ فلم برتھ آف دی ڈریگن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جارج نولفی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1965ئ میں بروس لی کی جانب سے کنگ فو لیجنڈ وونگ جیک مین کو دیئے گئے چیلنج کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں بروس لی کا مرکزی کردار فلپ این جی نبھار ہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ڑیا یو٬جن ڑنگ٬بلے میگنوسن اور سیمون ین شامل ہیں۔مائیکل لندن اور کرسٹوفر ولکنسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :