ْبنوں٬پیسکو ایمپلائز پیغام یونین نے احتیاطی تدابیر کیلئے حفاظتی آلات کی فراہمی کا مطالبہ

بدھ 2 نومبر 2016 19:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) پیسکو ایمپلائز پیغام یونین نے احتیاطی تدابیر کیلئے حفاظتی آلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے آئے روز دوران ڈیوٹی واپڈا کے اہلکار حادثات کا شکار ہوتے ہیں جس سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہے نام نہادتنظیم واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین مزدور دشمنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے پیسکو ایمپلائز پیغام یونین کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری احمد علی شاہ ٬زونل سیکرٹری محمد اقبال ٬ڈویژن ٹو کے چیئرمین راست اعمال ٬ارسلا خان ٬ملک ہاشم خان اور دیگر نے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین مزدوروں کو حفاظتی آلات مہیا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ان کو صرف چندہ مہم چلانے کا کام آتا ہے جس سے وہ اپنی تجوریاں بھروا رہی ہے حفاظتی آلات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بدوران ڈیوٹی اہلکار حادثات کا شکار ہو جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین ایک تنظیم نہیں بلکہ مالیاتی ادارہ بن چکا ہے جو کہ مزدوروں کو لوٹنے میں مصروف ہیں انہی کیوجہ سے 2003,1998,1985 اور2007میں ملک دشمنی اور مزدور دشمنی اقدامات کرکے بجلی کمپنی کو تباہ ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈیوٹی سرانجام دینے کیلئے واپڈا ہلکاروں کو احتیاطی تدابیر کیلئے حفاظتی آلات فراہم کی جائے تاکہ قیمتی جانیں ضیائع ہونے سے بچ سکیں ۔