پاکستان میں سیاحت اور کھیل کے بے شمار مواقع موجود ٬ زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی آمد میں اضافہ بھی ہوگا

ی ٹی ڈی سی ایم ڈی چوہدری عبدالغفور کی ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت اور کھیل کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی آمد میں اضافہ بھی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایم ڈی پنجاب ٹوورازم احمر ملک اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ سیاحت٬ ثقافت اور کھیلوں سے وابستہ تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو مشترکہ طور پر پاکستان کا ایک بہتر تاثر اجاگر کرنے کیلئی کام کرنا ہوگاجو کہوقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔دنیاجانتی ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ حکومت نی اس قوم کوموٹرویز٬میٹروبس٬اورنج لائن ٹرین اورچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورجسے تحفے دیئے ہیں جو کہ پورے خطے کا مستقبل یکسرتبدیل کردے گا۔اسی سلسلے میں ہم موٹروے کے نزدیک صوبائی حکومت کے تعاون سی 4000 ملین روپے کی لاگت سے وائلڈ لائف پارک بنانے کاارادہ رکھتے ہیں جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کو روزگار فراہم ہو گا۔