جامعہ کراچی٬ناجائز ذرائع استعمال کرتے 45 طلبہ پکڑے گئے ٬ 20 طلباوطالبات کے موبائل فونز ضبط کرلئے گئے

بدھ 2 نومبر 2016 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے اعلامیہ کے مطابق ان کی زیرنگرانی شعبہ جرمیات میں قائم ایل ایل بی کے امتحانی مرکز میںدوران امتحان ناجائز ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے 45 طلبہ پکڑے گئے جبکہ 20 طلباوطالبات کے موبائل فونز ضبط کرلئے گئے اور ان کے خلاف کیسز بناکر قانونی کاروائی کے لئے ان کے متعلقہ سیکشن کو ارسال کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :