قومی قائدین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے‘سید ریاض حسین شاہ

بدھ 2 نومبر 2016 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی قائدین جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے٬نظام مصطفیٰ کا نفاذ ہی تمام بحرانوں کا حل ہے٬ جماعت اہلسنّت’’پاکستان زندہ باد تحریک‘‘ جاری رکھے گی٬ ملک بھر میں پاکستان زندہ باد اور اسلام زندہ باد کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہون نے تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ صوفیاء کے ماننے والے ہی ملک کی اصل طاقت ہیں۔ نظام مصطفیٰ کے نفاذ کیلئے حکمرانوں پر دبائو بڑھایا جائے گا قرارداد مقاصد پر عمل کر کے تمام مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کے پیغام امن کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ جماعت اہلسنّت استحکام وطن کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :