حکومت صنعتی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے٬ کمشنر کراچی

صنعتی ایسو سی ایشنز بہتری کی تجاویز پیش کریں٬ ترجیحی طور پر عملد ہو گا٬اعجاز احمد نکاٹی کے دفتر میں اجلاس سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کر اچی کے صنعتی علاقوں کے مسائل کے حل اور صعنتی علاقوں کی ترقی کے لئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو کراچی کے صنعتی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔انتظامیہ صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے ساتھ رابطہ کو مضبوط بنارہی ہے اور ایسو سی ایشنز کی مشاورت سے صنتی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے اور بہتری کے لئے ہر ممکنہ کو شش کی جارہی ہیں۔

۔ وہ نارتھ کراچی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسو سی ایشنز کے دفتر میں نارتھ کراچی کے صنعتی علاقوں کے مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے سلسلہ میں ایسو سی ایشن کے نمائندوں اور شہری اداروں کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجا ز احمد خان نے شہری اداروں کے افسران سے کہا کہ وہ صنعتی علاقوں کی بہتر ی پر توجہ دیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی اقدامات کریں یہ ان کی ذمہ داری ہے کمشنر نے ایسو سی ایشن سے کہا کہ وہ صنعتی علاقہ کی بہتری کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کریں ۔

ضلعی انتظامیہ کی مشاور ت سے ان تجایز کی روشنی میں ترجیحی اقدامات کر کے ان کی تجاویز پر عملد رآمد کیا جا ئے گا۔ وزیر اعلی نے پہلے ہی صنعتی علاقوں کی بہتری کے لئے ان کی ضروریات کے مطابق فنڈ کے اجرا کی یقین دہانی کر ادی ہے۔ امید ہے ان کوششوں سے نارتھ کراچی اور دیگر صنعتی علاقوں کی حکومت کی بہتری کی کوششوں میں مدد ملے گی ۔۔۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفے ٰ ٬ ایسو سی ایشن کے صدر اختر اسماعیل ایسوسی ایشن کے سر پرست کیپٹن ریٹائرڈ معیز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ڈپٹی کمشنر فر ید الدین مصطفی نے اجلاس کو صنعتی علاقو ں کے مسائل کے حل کے ضمن میں انتظامیہ کی کوششوں سے آگا ہ کیا اور سٹرکوں کی مرمت ٬ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ٬ تجاوزات کے خاتمہ کے لئے شروع کی جانے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے کمشنر کو سٹرکوں کی ٹوٹ پھوٹ٬ سیکورٹی ٬صفائی و تجاوزات اور اسٹریٹ لائٹس سے متعلق مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر وسطی فرید الدین مصطفی ٬ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نا صر عباس٬ کمشنر کراچی اافس کے ڈائریکٹر ترقیات و منصوبہ بندی سید محمد شکیب٬ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شجاعت حسین٬ اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی فہیم خان٬ میونسپل کمشنر وسطی وسیم سومرو ٬ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ٬ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو د تھے

متعلقہ عنوان :