Live Updates

جوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی توعوامی لیگ اپنے ٹی اوآردیگی ٬ْشیخ رشید احمد

لوگ عمران خان کے ساتھ چالاکیاں کرتے ہیں ٬ْ خورشید شاہ جیسے لوگ پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے ٬ْ بیان

بدھ 2 نومبر 2016 19:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی بات ہوئی توعوامی لیگ اپنے ٹی اوآردیگی ٬ْ لوگ عمران خان کے ساتھ چالاکیاں کرتے ہیں ٬ْ خورشید شاہ جیسے لوگ پیپلز پاٹیٰ کو ختم کر دیں گے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان سے لوگ پیار کرتے ہیں مگر وہ سادہ آدمی ہیں آج ہم نے عمران خان کے دھرنے کیلئے نکلنا تھا ٬ْ کافی پریشان ہوں مجھے روکنے کیلئے شیلنگ کی گئی پرویز خٹک تحریک کا ہیرو ہے استقبال کرونگا ۔

خورشید شاہ جیسے لوگ پیپلز پاٹیٰ کو ختم کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ عمران سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا جو کٹ سکتا ہے مگر پیچھے نہیں ہٹ سکتا ۔مجھے روکنے کیلئے شدیدشیلنگ کی گئی ٬ عمران خان کے فون کے بعد جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا٬ایوب خان کے دورسے آج تک لال حویلی کے کارکنوں نے تکلیفیں جھیلیں۔انہوںے کہاکہ ہم سیاسی لوگ ہیں تماشا لگانے والے نہیں ٬ ہمارے فیصلے سڑکوں اور چوک چوراہوں پر ہوتے ہیں ٬ نواز شریف کو بچوں کے غلط اثاثے بتانے پر نااہل کیا جائے ۔شیخ رشید نے کہا کہ 28نومبر کو عمران خان ہمارے مہمان خصوصی تھے تاہم ہم کسی کو امتحان میں نہیں ڈالیں گے ٬ کارکنوں کیساتھ جیتے ہیں اور انہی کے ساتھ مرنے کا عزم ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات