چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی ۳ کے رواں سال دسمبر میں چا لو ہو نے کا امکا ن

بدھ 2 نومبر 2016 19:09

کند یا ں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) چشمہ ایٹمی بجلی گھر سی 3کے رواں سال دسمبر میں چا لو ہو نے کا امکا ن ۔

(جاری ہے)

چشمہ نیو کلیرء پاور پلانٹ یونٹ تھری کی پیداواری صلاحیت350 میگاواٹ ہے اور اس کا تمام کام مکمل ہے آزمائشی بنیادوں پر پلانٹ سے بجلی حاصل کی گئی تاھم مستقل بنیادوں پر افتتاح کے بعد ہی اسے نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گااور اس سے یومیہ کروڑوں روپے کی بجلی حاصل ہوگی باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم چیئرمین اٹامک انرجی چینی سفیر پلانٹ کا افتتاح کریں گے جب کہ چشمہ ہی میں یونٹ۵ کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا سی۵ کی پیداواری صلاحیت ایک ہزارمیگاواٹ ہوگی سی 4 کا کام بھی مکمل ھوچکا ھے ان تمام پلانٹس کے چالو ہونے سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو گا دریں اثناچشمہ بیراج کے مقام پر چشمہ ہائیڈرو پاور پلانٹ بہی بھرپور پیداوار دے رہا ھے ۔

متعلقہ عنوان :