موسمیاتی تبدیلی٬پشاور سمیت ملک بھر میں رواں سال 274افراد سیلاب ودیگر قدرتی آفات کے باعث جا ں بحق ہو ئے

بدھ 2 نومبر 2016 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) موسمیاتی تبدیلی کے باعث پشاور سمیت ملک بھر میں رواں سال کے دوران 274افراد سیلاب ٬ برفانی تودوں اور دیگر قدرتی آفات کے کے باعث جا ں بحق ہو ئے ہیں دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات ملک کے مختلف حصوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث رواں سال میں تاحال موسم سرما شروع بھی نہیں ہو ا ۔

سیلابی ریلوں ٬ گلیشئر کے پگھلنے ٬ مون سون بارشوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تین جولائی کو بارش اور سیلاب کے باعث 41افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ آٹھ سیکورٹی اداروں کے اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔ستائیس جون کو کوئٹہ میں تیز بارش کے باعث چار افراد جاں بحق ہو ئے انیس مارچ کو خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث چالیس افراد جاں بحق ہو ئے۔بیس مارچ کو طوفانی بارش ٬ برفباری اور تودے گرنے سے سترہ افراد جاں بحق ہو ئے۔ تین اپریل کو چترال ٬ گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب ٬ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 172افراد جاں بحق ہو ئے

متعلقہ عنوان :