پشاور یونیورسٹی کے طالب علم کا گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار

بدھ 2 نومبر 2016 19:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف پشاور کے طالب علم نے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔ میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ چوروں اور لٹیروں سے ڈگری لوں ٬طالبعلم کا موقف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پشاور میں یونیورسٹی آف پشاور کے کانووکیشن میں گورنر کے پی کے جو چانسلر بھی ہے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقسیم اسناد کی تقریب میں شریک تھے کانووکیشن میں سید نبی شاہ جب سٹیج پر ڈگری لینا آیا تو گورنر سے ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ڈگری نہ لینے کی وجہ پوچھنے پر طالب علم نے کہا کہ ایک تو روڈز کی بندش کے باعث تقریب میں میرے دوست شرکت نہیں کر سکے اور دوسری وجہ میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ چوروں اور لٹیروں سے ڈگری وصول کروں طالب علم نبی شاہ نے وی سی سے ڈگری لینا چاہی تو وی سی نے ڈگری دینے سے انکار کردیا۔ طالب علم نے کہا کہ اب بنی گالہ جاکر عمران خان سے ہی ڈگری وصول کروں گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :