Live Updates

اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذاو عمران خان کی رہائش گاہ کے محاصرے کیخلاف درخواست پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب

بدھ 2 نومبر 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144کے نفاذاور بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے محاصرے کیخلاف درخواست پر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کر کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا جا رہا ہے اور حکومت نے کئی روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ عمران خان کی غیر قانونی نظربندی ختم اور بنی گالا سے پولیس اور ایف سی کے دستے ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کی پارٹی آج جلسہ کرنے جا رہی ہے مگر ابھی تک دفعہ 144کا نوٹی فکیشن معطل نہیں کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نوٹی فکیشن کو بنیاد بنا کر دوبارہ گرفتاریاں کر سکتی ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج تک جواب طلب کر لیا۔(مہر علی خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :