اسلام آباد ہائی کورٹ ٬پی ٹی آئی کا احتجاج ڈیموکریسی پارک تک محدود رکھنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لیے جانے پر خارج

بدھ 2 نومبر 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج ڈیموکریسی پارک تک محدود رکھنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایک درخواست گزار شہری بلال کی جانب سے عدالت کے 31اکتوبر کے فیصلے کو انٹراکورٹ اپیل کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے 31اکتوبر کے سنگل بیچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق تحریک انصاف کو سنے بغیر عجلت میں فیصلہ جاری کیا گیا٬ تحریک انصاف پانامہ پیپرز کی مکمل تحقیقات چاہتی ہے جو اس کا آئینی حق ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج صرف ڈیموکریسی پارک تک محدود رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت بند کرنے اور کنٹینرز نہ لگانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکلاء نے انٹراکورٹ اپیل واپس لے لی۔(مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :