اٹک ٬لاہور ہائی کورٹ کے 150سال مکمل ہونے پر مختلف پروگرامز کا انعقاد

بدھ 2 نومبر 2016 18:59

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)لاہور ہائی کورٹ کے 150سال مکمل ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی ہدایات پر اٹک میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر کی زیر نگرانی مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جن میں 5نومبر بروز کو قانونی کی حکمرانی کے سلسلے میں ایک کانفرنس دن 2-30 بجے ضلع کونسل ہال ا ٹک میں منعقد ہو گی 6نومبر بروز اتوار بینج اور بار کے مابین ایک کرکٹ میچ صبح 9-30بجے پی سی بی گراونڈ اٹک میں منعقد ہو رہا ہے 7نومبر بروز سوموار صبح 11-30بجے مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے بچوں کو سیشن کورٹ اٹک کا دورہ کروایا جائے گا ان تمام پروگرامز کے انعقاد کے موقع پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔