اٹک کے عوام کو صحت کی بنیادی ضروریات اپنے شہرمیں میسر ہو ں گی٬ڈی سی او رانا اکبر حیات

بدھ 2 نومبر 2016 18:59

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام کو صحت کی بنیادی ضروریات کے لئے راولپنڈی ,ا سلام آباد یا دیگر بڑے شہروں میں جانے کی بجائے اپنے شہرمیں یہ سہولیات میسر ہو ں گی -انہوںنے کہا کہ کیپٹن اسفند یار بخاری شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک اور تمام تحصیلوں کے تحیصل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی حالت کو مزید بہتر بنانے اور ان میں ادویات, سٹاف اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بھرپور کششیں کی جارہی ہیں تاکہ یہاں پر تمام صحت کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع میں ہسپتالوں کی حالت میں بہتری لانے اور ان میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ نے بریفنگ میں ضلع میں ہسپتالوں کی صورتحال اور ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی - ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں پر بھرپور توجہ دی جائے ,ڈاکٹرز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لا کر مریضوں پر بھرپور توجہ دیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے -انہو ںنے مزید کہا کہ بہت جلد ہسپتالوں کا وہ دورہ کر کے صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیں گے -انہو ںنے کہا کہ صفائی , سیکورٹی اور دیگر انتظامات میں کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔