بھارتی سفارتکار جاسوسی میں ملوث ٬ حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے٬ شیری رحمن

بدھ 2 نومبر 2016 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بھارتی سفارتکاروں کی پاکستان میں جاسوسی کرنے میں ملوث ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے موثر جواب اور ردعمل نہ آنے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے دیا٬ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر نے بھارتی تخریبی کارروائیوں اس میں سفارتکاروں کے ملوث ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا بھارت کشمیر اور سیالکوٹ پر معاہدوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر جاسوسی کرکے دہشتگردی کے سارے ریکارڈ توڑ دیا ہے٬ شیری رحمان نے کہا کلبھوش سرجیت کے بعد بلبیر سنگھ بھی پاکستان میں جاسوسی کرنے میں ملوث نکلا لیکن بھارت پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاتا رہا ہے٬ جو ’ چور الٹا کوتوال کو ڈانٹے‘ کے متراف ہے٬ انہوں نے کہا بھارتی کی جانب سے تخریبی کارروائیوں اور سرگرمیوں کے باوجود ہماری حکومت کی خاموشی اور موثر جواب نہ دینا نہ سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں٬ انہوں نے کہا وزیر خارجہ نہ ہونے کے باعث گومگو کی صورتھال ہے٬ تخریبی کارروائیوں میں بلبیر سنگھ کے ملوث ہونے کی اطلاعات آنے کے باوجود حکومت کی جانب سے نہ بیان آیا اور نہ ہی پریس بریفنگ دی گئی جو تشویشناک ہے٬ حکومت کو ایسے حالات میں موثر جواب اور ردعمل دینا سکھینا ہوگا٬ انہوں نے کہا حکومتی پالیسی اور اقدامات خود حکومت اور عوام کے لیے انتشار کا باعث بن رہے ہیں جس پر حکومت کو سوچنا چاہیے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :