Live Updates

عمران خان ذہنی دبائو کا شکار ٬ ماہر نفسیات سے رجوع کریں ٬کسی بھی مسئلے پر پالیسی بنانے پر جلسے کا اعلان کر دیتے ہیں ٬ ان کے سیاسی ووٹر نہیں فین ہیں ‘ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اپنے پلیٹ فارم پرآنے کی دعوت دیتی ہوں٬ وزیر اعظم حکومت کی مدت پوری کرنے کے بعد ریفرنڈم کرائیں

آل پاکستان پیپلز موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر تنویر زمانی کاپریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) آل پاکستان پیپلز موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی دبائو کا شکار ہیں ‘ انہیں ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے ‘ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ کوئی پالیسی نہیں بناتے بلکہ جلسے کا اعلان کر دیتے ہیں ۔ ان کے سیاسی ووٹر نہیں بلہ ان کے فین ہیں ‘ میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو اپنے پلیٹ فارم پرآنے کی دعوت دیتی ہوں۔

وزیر اعظم حکومت کی مدت پوری کرنے کے بعد ریفرنڈم کرائیں جس میں لوگ یہ بتائیں کہ جمہوریت جس سسٹم کے ذریعے اپنائی گئی ہے وہ ٹھیک ہے یا غلط‘ اگر غلط ہے تو پھر وہ سسٹم لایا جائے جو ساری دنیا میں ہے۔ وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر ر ہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑ رہی ہیں کسی میں بھی ذرا احساس نہیں ‘بچوں کی تعلیم کاخیال نہیں‘ یہ سی پیک کا دور ہے ساری دنیا کی نظریں ہمارے ملک پر ہیں وہ نہیں چاہتے کہ سی پیک مکمل ہو۔

ایسے ماحول میں کیا ہمیں یہ دھرنے اور حکومت گرانے کی باتیں کرنا زیب دیتا ہے۔ ہمیں اس طرح اپنے ملک کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے۔ آپ ان جلسوں سے کیا حاصل کر رہے ہیں۔ کیا ان سے ہمارے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ اگلے الیکشن سے پہلے مردم شماری کرائیں۔ ووٹرز کو ایجوکیٹ کریں۔ الیکٹرورل سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے والے فیس پینٹنگ کرنے سے انقلابی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منشور میں یوتھ ونگ کی ریزرویسٹ کی پارلیمنٹ میں بات کریں گے۔ہم غریب طبقے کی پارلیمنٹ میں بات کریں گے اور ان لوگوں کیلئے ریزروسیٹ رکھیں گے اور خواین کیلئے ان کے انصاف کے حصول کیلئے قانون بنائیں گے۔ …(رانا+ ع ا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات