پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام خصوصی لیکچر کا انعقاد

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام برائے دیہی ترقی کے سلسلے میں خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز سماجی کارکن اور سابقہ وزیر برائے سماجی بہبود اور بنیاد فائونڈیشن کی وائس چیئرپرسن شاہین عتیق الرحمان نے اپنے تجربات اور خیالات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر زاہد جاوید٬ اعظم چوہدری٬ مسز سونیا عمر٬ محمد ارشد عباسی٬فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :