Live Updates

تحریک انصاف سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے گی٬اسلم ابڑو

وزریراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت ملکی عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں٬رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) عام انتخابات انشاء اللہ 2018میںہی ہوں گی, عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے٬تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں لیکن وہ سپریم کورٹ میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکیںگے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا٬سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ نے کہاکہ خان صاحب ڈھٹائی کے ساتھ عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں وہ سپریم کورٹ میں آف شورکمپنیوں سے متعلق کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کرسکیں گے انہیں صرف وزرات عظمی کی مہم چلانے کاشوق ہے جس کیلئے انہیں مزید دوسال انتظارکرناہوگا٬ اسلم ابڑونے مزیدکہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پرعمل پیرا ہیں٬ عوام کوریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے جب کہ ہم عوام کوبہترسے بہترسہولتیں فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات