عدالتی کمیشن نے میرٹ پر فیصلہ کیا تو نواز شریف بچ نہیں سکے گا‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

بدھ 2 نومبر 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ عدالتی کمیشن نے میرٹ پر فیصلہ کیا تو نواز شریف بچ نہیں سکے گا٬ شریف خاندان کا احتساب شروع ہونا خوش آئند ہے٬ وزیراعظم کی اخلاقی ساکھ ختم ہو چکی ہے٬ قومی خزانے کے چور قانون کے شکنجے میں آئیں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضاکا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے بااختیار اور خود مختار بنا کر ہی کرپشن کا ناسور ختم ہو سکتا ہے۔صوبوںکے درمیان نفرتیں پروان چڑھانیوالے حکومتی اقدامات قابل مذمت ہیں۔ ایک صوبے کی سرحد کاٹ کر دنیا کوکیا پیغام دیا گیا ہے۔ شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میںبدنام ہواہے۔

عمران خان نے عدالت کا فیصلہ تسلی کر کے عظمت کا ثبوت دیا ہے کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار ہوا ہے۔ امید ہے عدلیہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ حکومت کے نفرت آمیز اقدامات نے فیڈریشن کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ دھرنا روکنے کیلئے وفاقی و پنجاب حکومت نے ہر وہ حربہ استعمال کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :