نواز شریف کی تلا شی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ‘اعجاز چوہدری

ہم جمہوری لوگ ہیں ہمیں اپنے ملک کی عدالتو ں پر مکمل اعتماد ہے ہم ان کے فیصلو ں کا احترام بھی کر تے ہیں

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئینی اور قا نو نی راستہ کا انتخا ب کیا نواز شریف کی تلا شی کا عمل شروع ہو چکا ہے نواز شریف کی تلا شی بھی لی جائے گی اور لو ٹا ہوا مال بھی برآ مد کیا جائے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے نواز شریف بری طر ح پھنس چکے ہیں سپر یم کورٹ کی جا نب سے کمیشن کا قیام ن لیگ اور ان کے در باریو ں پر طما نچہ ہے ڈان اخبار میں چھپنے واے خبر پر فور ی طور پر تفتیش کر تے ہو ئے اس میں ملو ث در بار یو ں کو بے نقا ب کیا جائے خبر کی اشاعت نے و اضح کر دیا ہے کہ ن لیگ اور اس کے در باری ملکی سلامتی سے مخلص نہیں ہے آر ئیکل چھ کے تحت ان در باری کیخلا ف کارروائی عمل میں لا ئی جائے اس میں کو ئی شک نہیں ہے کہ ن لیگ کے درباری ملکی سلامتی کیخلا ف ساز ش کر تے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑے گئے ہیں ان ملکی غداروں کو عبر ت کا نشا ن بنا دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ہمیں اپنے ملک کی عدالتو ں پر مکمل اعتماد ہے اورہم ان کے فیصلو ں کا احترام بھی کر تے ہیں ٬تحریک انصا ف نے کبھی بھی عدالتو ں سے محاذ آرائی نہیں کی تاریخ گواہ ہے جب مسلم لیگ ن کے خلا ف فیصلہ آ تا ہے تو یہ فیصلہ کو ماننے سے انکار کر تے ہوئے عد التو ں پر اپنے درباریو ں سمیت حملہ آو ہو جاتے ہیں ما ضی میں سپر یم کور ٹ پر ن لیگ کے غنڈو ں کاحملہ تار یخ کا حصہ ہے جسے کو ئی نہیں جھٹلا سکتا اعجاز احمد چوہدری نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمارے گر فتار کارکنو ں کو فوری رہاکر ے اکثر کارکن اب بھی جیلو ں میں بند ہیں حکومت انہیں فوری رہا کر ے ہمارے کارکنو ں کی فوری رہائی کیلئے عدا لتیں کر دار ادا کر یں۔

متعلقہ عنوان :