مشیر اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو کا بھا ر تی نیٹ ورک پکڑے جا نے پر تشویش کا اظہار

آج ہما را وزیر خا ر جہ ہو تا توبھارت کی سازش کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کرتا ٬پاکستانی عوام کے ردعمل سے دنیا کو آگاہ کرتا٬مولا بخش چانڈیو

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مشیر اطلا عا ت سندھ مو لا بخش چا نڈیو نے ایک اور بھا ر تی نیٹ ورک کے پکڑے جا نے پراپنی گہری تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اسے قو می سلا متی کے لئے خطر ے کی گھنٹی قرا ر دیا ہے ۔بدھ کو جاری ایک بیا ن میں مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ اس طر ح کے حا لا ت اور وا قعا ت پا ر ٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زردا ر ی کی جا نب سے وزیر خا ر جہ کی تعینا تی کے مطا لبے کو درست ثا بت کر تاہے کا ش آج ہما را وزیر خا ر جہ ہو تا توبھارت کی سازش کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کرتا اور پاکستانی عوام کے ردعمل سے دنیا کو آگاہ کرتا آج پوری قو م مضطر ب اورپریشان ہے لیکن حکومت خوا ب خر گو ش کے مزے لوٹ رہی ہے اوربھارت ایجنٹ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بنتے جارہے ہیں مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ اگر پا کستا ن میں کو ئی چھینکتا بھی ہے تو بھارت کا رد عمل فوری سامنے آجاتا ہے لیکن یہاں وزیر خارجہ کی تعیناتی بھی نہیں کی جاسکی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت سمیت دشمن ممالک ہماری ملکی سلا متی خلا ف ہر قسم کی سا زشو ں میں مصرو ف ہیں لیکن ہما ر ی حکومت چین کی با نسر ی بجا ر ہی ہے ۔مشیر اطلاعا ت مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھا ر تی مخا لفت اور اسکی بڑ ھتی ہو ئی بد معا شی کو دنیا بھر میں پیش کیا جا ئے لیکن افسو س کہ اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف رو ز نصف در جن سے زائد پریس کانفرنسیں کرنے والے وزراء بھا ر تی در اندا زی اور سازشوں پر گونگے بہرے بنے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :