Live Updates

عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلیفون ٬ْ جلسے میں شرکت کی دعوت ٬ْ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے گلے شکو ے دور

بدھ 2 نومبر 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید احمد کے گلے شکوے دور کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ احمد کو ٹیلیفون کیا اور شیخ رشید احمد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ذرائع کے مطابق اس دور ان شیخ رشید احمد نے عمران خان سے کئی گلے شکوے بھی کئے جس پر عمران خان نے کہاکہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے اور جمعرات سے نواز شریف کی تلاشی شروع ہورہی ہے ہمارے دو ہی مطالبے تھے کہ نواز شریف استعفیٰ دیں یا تلاشی دیں اب تلاشی کا عمل شروع ہو گیا ہے شیخ رشید احمد نے جلسے میں شرکت کی حامی بھرلی واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات چیت کے دور ان بھی کہا تھا کہ عمران خان اگر بنی گالہ سے باہر آتے تو عوام ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :