Live Updates

حکومت احتساب کے لیے خود کو پیش کردیتی تو آج ہمیں سڑکوں پر نہ نکلنا پڑتا٬حلیم عادل شیخ

نواز لیگ کی موجودہ خوشی تھوڑے دن کے لیے ہے٬وزیراعظم نااہل ہوجائینگے ٬رہنما پاکستان تحریک انصاف

بدھ 2 نومبر 2016 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ رہنما ایم این اے لال مالہی ٬جے پرکاش ٬ڈاکٹر مسرور سیال ٬جاوید اعوان ٬تسنیم زہرہ اور تبدیلی ایکسپریس کے قافلے میں شامل دیگر شرکاء کو لیکر تحریک انصاف کے یوم تشکر کے نام سے کیئے گئے جلسہ گاہ میں پہنچے ,جہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی موجودہ خوشی تھوڑے دن کے لیے ہے ٬امید ہے کہ وزیراعظم نااہل ہوجائینگے کیونکہ پانامہ کا معاملہ عالمی لیول کا ہے اس کے لیے ثبوتوں کو ڈھونڈنا کوئی مشکل عمل نہیں ہے اگر ان کی اسمبلی کی رکنیت معطل ہوئی تو وہ وزیراعظم بھی نہیں رہینگے اس لیے کہہ رہے کہ نواز لیگ کے پٹواری جتنی خوشیاں مناسکتے ہیں منالیں آخر انہوں نے ملک چھوڑ کر بھاگنا ہی ہے ٬انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد کا جلسے میں خطاب سننے کے لیے یہاں آئے ہیں ٬ہمارا یہاں اکٹھا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ہم کرپشن کے خاتمے کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ٬حکومت احتساب کے لیے خود کو پیش کردیتی تو آج ہمیں سڑکوں پر نا نکلنا پڑتا۔

(جاری ہے)

اب قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر ہیں اور انہیں امید ہے کہ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران پر درجنوں مقدمات ہیں مگر ان کی دادا گری ہے کہ کوئی بھی ادارہ جلدی سے ان پر ہاتھ نہیں ڈالتامگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جس طرح انہوں نے قومی دولت کو لوٹا اور یتیموں مسکینوں کا حق مارا اس کا حساب تو ایک دن ان کو دینا ہی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں یہ ایک معتبر ادارہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے حکم پر ہم نے اپنا دھرنا موخر کردیاہے مگر مخالفین اس کو اپنی کامیابی سمجھ رہے ہیں٬جو لوگ اس ملک کے خیر خواہ ہے انہیں چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات