جونیئر کمانڈکورس ٬ تحصیلداروں کیلئے 75 ویں پری سروس کورس ٬ 76ویں ان سروس پراونشل مینجمنٹ سروسز آفیسرکورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

کمزورصلاحیتوں کے باعث بعض ادارے معیاری خدمات ادا نہیں کررہے ٬بعض کرپشن کی وجہ سے مکمل ناکارہ ہوچکے ہیں ٬گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 2 نومبر 2016 18:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ تربیتی کورسز آفیسرزکی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں اور ان کا مقصد شرکاء میں اعتماد پیدا اور حکومت اور عوام کی توقعات پرپورااترنے کے قابل بناناہوتاہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دوسرے جونیئر کمانڈکورس ٬ تحصیلداروں کیلئے 75 ویں پری سروس کورس اور 76ویں ان سروس پراونشل منیجمنٹ سروسز آفیسرکورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ کورسزپاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی کے زیراہتمام منعقدہوئے۔ تقریب اسناد کی تقریب گورنرہا$س پشاورمیں منعقدہوئی۔ تقریب میں پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروزتربیت پانے والے آفیسرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاکہ کمزورصلاحیتوں کے باعث بعض ادارے معیاری خدمات ادا نہیں کررہے اور بعض تو کرپشن کی وجہ سے مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کمی کو دورکیاجائے اوراس ضمن میں طویل اورمختصرمدت کے تربیتی کورسز کے ذریعے یہ کمی دورکی جاسکتی ہے۔ آفیسرز کو مبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ دوستانہ رویہ برقراررکھناہوگااور اس طریقے سے آپ عوام کااعتماد جیت سکتے ہیں۔ آخر میں نگہت مہروز نے گورنر خیبرپختونخوا سوینئربھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :