کمشنر میرپور امجد پر ویز علی جنوبی کوریا سے تین ہفتے کاغیر معمولی کورس مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 2 نومبر 2016 17:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)آزادکشمیر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے قابل فخر آفیسر کمشنر میرپور ڈویژن امجد پر ویز علی خان جنوبی کوریا سے تین ہفتے کاغیر معمولی کورس مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ٬ کورس میں سارک کے ہر رکن ملک سے دو٬ دو آفیسران کی نامزدگی کی گئی تھی تاہم بھارت کے علاوہ دیگر 7 ممالک کے آفیسران نے تربیتی کورس میں شرکت کی ٬تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر سیول میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن انسٹیٹیوٹ اور کوریا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی نے سارک سپیشل ٹریننگ پروگرام جس میں لینڈ ڈویلپمنٹ پالیسی اینڈ مینجمنٹ کے حوالے سی12 اکتوبر تا یکم نومبر تک تربیتی کورس کرایا گیا اس تربیتی کورس میںپاکستان ٬ بنگلا دیش٬ بھوٹان٬ سری لنکا٬ مالدیپ ٬نیپال سے دو ٬دو آفیسران نے شرکت کی٬اس غیر معمولی تربیتی کورس میں پاکستان سے کمشنر میرپور ڈویژن امجد پرویز علی خان اورصوبہ بلوچستان سے سینئر سیکرٹری بورڈ آف ریونیوجاوید رحیم کی نامزدگی ہوئی تھی٬تربیتی پروگرام میں لینڈ ڈویلپمنٹ پالیسی اینڈ مینجمنٹ کے حوالے سے لیکچرزاور دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ٬ تربیتی پروگرام کے اختتام پر منتظمین نے شریک آفیسران میں اسناد و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے٬کورس کی تکمیل کے بعد کمشنر میرپور امجد پرویز علی خان یکم نومبر کی شام کو پاکستان پہنچے اور 2 نومبر کو دفترکمشنر میرپور ڈویژن ٬ ادارہ ترقیات٬ امور منگلا ڈیم اور منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے دفتری امور کی انجام دہی میں انتہائی مصروف رہے ٬ آزادکشمیر کے عوامی سماجی حلقوں کے نمائندوں اور مختلف محکمہ جات کے آفیسران نے کمشنر میرپور امجد پرویز علی خان کوسارک ممالک کے غیر معمولی تربیتی کورس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ امجد پرویز علی خان آزادکشمیر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں معاملہ فہم ٬زیرک ٬ نڈر ٬ انتھک اور انتظامی امور پر مکمل گرفت رکھنے اور اپنی انسان دوست شخصیت کی بنا پر ہر طبقہ فکر میںبڑی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور یقیناًً ایسے ہی آفیسران ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ٬مبارکباد دینے والوں نے ان کی مزید کامیابیوں وبلندی اقبال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔