Live Updates

عمران خان کا فیصلہ دانشمندانہ اور سیاسی ہے ٬بیرسٹر سلطان محمود

فیصلے سے نواز شریف اور کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کیا جائیگا ٬گونج پاکستان کے ہر گلی کوچے میں ہوگی٬ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 2 نومبر 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ دانشمندانہ اور سیاسی ہے اور اس فیصلے کی وجہ سے نواز شریف اور اسکے کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کیا جائے گا جسکی گونج نہ صرف سپریم کورٹ میں بلکہ پاکستان کے ہر گلی کوچے میں ہوگی۔

کیونکہ اب یہ کرپٹ ٹولہ پوری طرح سے بے نقاب ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ اگرچہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا لیکن میں نے پھر بھی اعلان کیا ہوا تھا کہ میں حکومت میں رہوں یا نہ رہوں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہوں گا اور کشمیریوں کی آواز انٹرنیشنل کموینٹی تک پہنچائوں گا۔

(جاری ہے)

اسی لئے میں نے گذشتہ دو ماہ میں چار عالمی دورے کیے اور اس دوران میں نے برسلز میں ملین مارچ کیا اور ہالینڈ میں دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف٬ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے٬ اورنیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے اور اب میری پوری توجہ آزاد کشمیر میں ہو گی۔ ہم عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر کے کارکن بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میںسینکڑوں گاڑیوں کے ایک جلوس کی صورت میں پریڈ گرائونڈ کے لئے روانہ ہوگئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات