بھارتی حکومت انسانی حقوق کونسل کو علاقے میں رسائی کی اجازت دے٬ بھارتی سول سوسائٹی

بدھ 2 نومبر 2016 17:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) بھارتی مصنفین٬ انسانی حقوق کے کارکنوں ٬ صحافیوں اور وکلا ء کے ایک گروپ نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانچ پڑتال کے لیے مقبوضہ علاقے تک رسائی کی اجازت دے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرن جائیگوہا٬ ہارش منڈھر اور ویرندھرا گروور سمیت 168ممتاز صحافیوں ٬ مصنفین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک دستاویز پر اپنے دستخط کیے ہیں جس میں بھارتی شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کے محاصرے کی مذمت کریں۔

انہوںنے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیو ہٹا لے اور شہریوں پر مظالم بند کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکومت سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ تمام فریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بحث و مباحثے کے مواقع فراہم کریں حتیٰ کہ رائے شماری سمیت تمام ممکنہ باتوں پر غور کرے۔ انہوں نے تمام کشمیری سیاسی نظر بندی کی رہائی ٬ جموں وکشمیر سے فوجی انخلااور آڑمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ٬ پبلک سیفٹی ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کی منسوخی پر بھی زور دیا ۔ بھارتی حکومت پر یہ بھی زور دیاگیا کہ وہ اس بات کو بھی سمجھنے کی کوشش کرے کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہے اور تنازعہ کے حل کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ ایک بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :