لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 2 نومبر 2016 17:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مارکیٹ پولیس نے ملزم صدام حب کو ایک عدد پسٹل اور گولیوں سمیت٬ ملزم گل حسن ڈکن کو آدھا پاؤ ہیروئن سمیت٬ تھانہ رحمت پور پولیس نے ملزم امید علی بروہی کو آدھا کلو چرس سمیت٬ تھانہ رتوڈیرو پولیس نے ملزم عبدالمجید عرف مجن پٹھان کو آدھا پاؤ چرس سمیت جبکہ تھانہ گڑھی خدابخش پولیس نے کیٹی ممتاز تھانہ کے روپوش ملزم متل عرف متو خروس کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :