ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پہلی تین روزہ تھل جیپ ریلی کا انعقاد3تا 5نومبر کومظفر گڑھ اور لیہ کے سہرائی علاقے میں ہوگا

بدھ 2 نومبر 2016 17:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام شروع ہونے والی تین روزہ پہلی تھل جیپ ریلی کی استقبالیہ تقریب ( کیول کیڈ موو )کا انعقاد ڈی ایچ اے مین گیٹ بوسن روڈ سے کیا گیا ٬ تقریب میں 70سے زائد ریسرز نے شرکت کی ۔ استقبالیہ جیپ ریلی ( کیول کیڈ موو ) ڈی ایچ اے مین گیٹ بوسن روڈ سے نکالی گئی ٬جو اپنے مقررہ راستوںچونگی نمبر 9٬کلمہ چوک ٬کے ایف سی چوک ٬ بومن جی چوک کینٹ سے ہوتی ہوئی ڈے ایچ اے میں اختتام پذیرہوئی ۔

ریلی کے شرکاء نے سیاحت کے فروغ کیلئے ڈی ایچ اے ملتان کے اس اقدام کو خوب سراہا ٬ اور اس عزم کا اعادہ کیا کے سیاحت کے فروغ کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ علاوہ ازیں شرکاء کے اعزاز میں منتظمین اور سپانسرز (ڈی ایچ اے ملتان )کی طرف سے ملتان گریژن میس میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹوریزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ پہلی تھل جیپ ریلی 3نومبر کو چھانگا مانگا ٹیلہ ہیڈ محمد والا ضلع مظفر گڑھ ٬ لیہ (چوبارہ) میں شروع ہو رہی ہے ٬ اس ریلی کا کوا لیفائنگ رائونڈ 4نومبر کو منعقد ہو گا ۔

اس جیپ ریلی میں موٹر ریسنگ کلب ملتان کے 17اور دیگر کلب کے ریسرز بھی بھر پور شرکت کر رہے ہیں ۔ اعلیٰ کار کردگی دکھانے والے ریسرز کی تقریب انعامات جمنیزیم ہال فیصل اسٹیڈیم مظفر گڑھ میں 5نومبر شام 6:30بجے منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :