محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِ اہتمام مگس بانی کے متعلق 5 روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

بدھ 2 نومبر 2016 17:49

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) شعبہ مگس بانی و حشرات ِاثمار٬ راولپنڈی محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِ اہتمام مگس بانی کے متعلق 5 روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کورس کا آغاز مورخہ 14 نومبر2016 بروز سوموار سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس کورس کا مقصد مگس بانی کے کاروبار سے منسلک اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کاروبار کو سا ئنسی بنیادوں پر استوار کرسکیں۔ اس کورس کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے ۔ خواہش مند حضرات شعبہ مگس بانی و حشرات اثمار کے دفتر ایگریکلچر کمپلیکس بلامقا بل ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی میں یا اس فون نمبر 051-9292071 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :