قطر سے اسلام آباد آنے والے جہاز کے واش روم سے منشیات برآمد

بدھ 2 نومبر 2016 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) قطر سے اسلام آباد آنے والے جہاز کے واش روم سے منشیات برآمد ہو گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق قطر سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کے واش روم سے منشیات برآمد ہوئی جس کے بعد فلائٹ نمبر کیو آر کے پائلٹ نے جہاز اڑانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کلیئرنس کے باوجود بھی جہاز اڑایا نہ جا سکا تاہم جب قطر ائیرلائن نے جہاز کی کلیئرنس دی تو پائلٹ نے جہاز اڑنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :