سندھ رینجرزکی کاروائی،3ملزمان گرفتار،اسلحہ اورلوٹا ہواسامان برآمد

ملزمان منشیات فروشوں کی پشت پناہی،کارلفٹنگ اورڈکیتی میں ملوث تھے،جبکہ رینجرزکے نام پرلوگوں سے رشوت لیتے تھے۔ترجمان رینجرز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 نومبر 2016 17:17

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) :سندھ رینجرزنے کراچی کے علاقے ملیرمیں کاروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاہے،گرفتارملزمان جرائم پیشہ گروہ کے کارندے ہیں،ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا ہواسامان برآمدہواہے،ملزمان کوپولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ملیرمیں کاروائی کے دوران گرفتار3ملزمان رینجرزکے نام پرلوگوں سے رشوت لیتے تھے۔ملزمان منشیات فروشوں کی پشت پناہی،کار لفٹنگ اور ڈکیتی میں ملوث تھے۔گرفتار3ملزمان میں ارشدعرف ماما شکیل،جمیل عرف بیدا عرف موٹااور اجمل عرف پاپڑ شامل ہیں۔ملزمان سے اسلحہ اورلوٹا ہواسامان برآمدہواہے ان ملزمان کو مزیدتفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :